سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسئین سے متعلق منفی پروپیگینڈا بے بنیاد ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، والدین اپنی 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسئین ضرور لگوائیں۔
میانوالی ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت سروائیکل کینسر سے بچا ؤ کی جاری ویکسی نیشن مہم کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے ڈپٹی کمشنر کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اس موذی مر ض سے بچا ؤ کیلئے ملک بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی 15ستمبر سے 9سال سے 14سال تک کی عمر کی بچیوں کی مفت ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 27 ستمبر جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سروائیکل کینسر کی ویکسی نیشن مہم کے خلاف منفی پروپیگینڈا بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسئین عالمی معیار کے مطابق ہے جس کا بنیادی مقصد خواتین کی آئندہ زندگی کو سروائیکل کینسر جیسے خطر ناک مر ض سے محفوظ بنانا ہے۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سروائیکل کینسر کی ویکسی نیشن مہم سے متعلق والدین کو زیاد سے زیادہ آگہی فراہم کی جا ئے کہ وہ اپنی 9سے 14سال کی عمر کی بچیوں کو ویکسئین لگوا ئیں تاکہ آئندہ زندگی میں ان کی بچیاں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ انھوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ ویکسی نیشن کے عمل کے سلسلہ میں سکولوں میں آنے والی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاؤن کریں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونیٹو سروسز ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان الحق، سی ای او ایجوکیشن خالد خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری طارق عباس نے شرکت کی