میانوالی: ڈپٹی کمشنر میانوالی، اسد عباس مگسی گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔ گزشتہ رات تقریباً 3 بجے میانوالی–کالا باغ روڈ پر اچانک چیکنگ کے دوران بغیر پرمٹ آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران 8 ٹرالرز کے کنٹینرز سے 20 کلوگرام اور 40 کلوگرام وزنی تقریباً 13,000 بیگز آٹا برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس اور محکمہ خوراک کے عملے کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں اور سڑک پر موجود ٹرالرز و ٹرکوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران آٹا برآمد ہونے پر ٹرالرز کو مال سمیت قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں بند کروا دیا گیا۔