میانوالی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلا ں محمد ظفراقبال کی پرائس چیکنگ کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، مجموعی طور پر تین دوکانداروں کو 80 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کندیاں شہر میں کریانہ شاپ اور دودھ دہی شاپ کی ریٹ لسٹیں چیک کیں چینی مہنگی داموں فروخت کرنے پر کھوکھر مارٹ کندیاں کے مالک کو مبلغ /20000 روپے ، مہنگا دودھ دہی فروخت کرنے پر بسم اللہ ڈیری ملک /30000 روپے اور ملک ڈیری پوائنٹ کندیاں کو بھی مبلغ /30000روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے دوکانداروں کو اشیائے ضروریہ کی نوٹیفائیڈ ریٹ پر فروخت کویقینی بنانےکی ہدایات جاری کیں
Price Control Crackdown in Piplan on DC Mianwali’s Orders
