میانوالی ()وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زراعت کی ترقی کے اقدام سولرائزیشن منصوبہ کے تحت ضلع میانوالی میں تقریبا ً130سولر ٹیوب ویل نصب کیئے جا چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائر یکٹر واٹر مینجمنٹ میانوالی سید انصر عباس شاہ نے اس حوالہ سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ سولر ٹیو ب ویل کیلئے مجموعی طور پر ضلع بھر سے935درخواستیں مو صول ہو ئی تھیں جن میں سے 144کسان بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب قرار پا ئے۔انہوں نے بتا یا کہ 20کلو واٹ،15 کلو واٹ اور10 کلو واٹ کا سولر ٹیو ب ویل سسٹم حکو مت پنجاب کی جا نب سے کسا نوں کو 95فیصد سبسڈی پر فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس منصوبہ کا بنیادی مقصد ملک میں زراعت کے شعبہ میں بہتری لا نا ہے تا کہ کسان خوشحال ہو سکے۔
Punjab CM Maryam Nawaz Installs 130 Solar Tube Wells in Mianwali to Boost Agriculture
