میانوالی()صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں!ملاوٹ مافیا کا راج اب اور نہیں ڈپٹی کمشنر خالدجاوید کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 20945لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت2.6کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء،54.8لیٹرمشروبات ،4کلوگرام بسکٹ،10کلوگرام مصالحہ جات،4.5کلوگرام زائدالمیادچائیکی پتی،26لیٹردودھ،3.35کلوگرام زائدالمیاددالیں،3.65کلو گرام ممنوع نمک اور 5 لیٹرسرکہ ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر217000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔مزیدبراہ چیکنگ کے دوران میانوالی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن سرگودھا اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی نگرانی میں قلفی بنانیوالے کارخانہ کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پرحوالہ پولیس کیاگیا اور مقدمہ درج کرایاگیا۔
Punjab Food Authority Cracks Down on Adulteration Mafia in Mianwali on DC Khalid Javed’s Orders!
