ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پنجاب ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ کا اجلاس۔
ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ھیومن کیپٹل انویسمنٹ پروگرام کے تحت چلنے والے آغوش اور ارلی چائلڈ ھوڈ پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آغوش پروگرام کے تحت تقریبا 28 ہزار سے زائد مستحق خواتین میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے
پنجا ب ھیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے، ڈپٹی کمشنر
آغوش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو امدادی رقوم کی تقسیم میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ مستحق خواتین کو جلد از جلد رقوم کی شفاف انداز میں ترسیل کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر