میانوالی ڈپٹی کمشنر اسد مگسی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنرمیانوالی سلمان قیوم شیخ، سی او میونسپل کمیٹی ملک ساجد محمود، ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید غلام مرتضیٰ کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کو فیلڈ میں متحرک رکھیں، کسی مقام پر کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود اور ضلعی انتظامیہ کے افسران عملہ صفائی کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔ انھوں نے پیر ا فورس اور سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے موئثر کاروائی عمل میں لائی جائے
Review Meeting on Clean Punjab Program and Anti-Encroachment Drive Chaired by DC Asad Magsi in Mianwali
