میانوالی()دفعہ144 کے حکمنامہ میں ایک ماہ کی توسیع۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ نے ضلع میانوالی میں دریاؤں اور نہروں میں ڈوبنے کے حادثات کے پیش نظر لوگوں کے جا ن و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے سلسلہ میں دفعہ 144کے حکمنامہ میں مزید ایک ما ہ کی توسیع کر دی ہے۔حکمنامہ کے تحت تما م دریاؤں،نہروں، ڈیمز، ندی نالوں، پا نڈایر یا اور دیگر آبی ذخائر میں نہا نے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ حکمنامہ فوری طور پر نا فذ العمل ہو گا اور خلاف ورزی کر نیوالے افراد کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی
Section 144 Extended by One Month in Mianwali to Prevent Drowning Incidents, Bathing and Swimming Banned in All Water Bodies.
