میانوالی ()ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام کشمیر ی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلہ میں یومِ استحصال کے موقع پر عظیم الشان ریلی اور سیمینار کا انعقاد گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی۔ ریلی انڈر پاس چوک سے شروع ہو کر میونسپل کمیٹی کے دفتر میں اختتام پذیر ہوئی۔ رہلی میں مختلف محکموں کے افسران ، میڈیا نمائندگان، سیاسی و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی و کشمیر ی پرچم، بینرز پینا فلیکسسز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے فضاء میں بلند کئیے۔اس موقع ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی طرح آج میانوالی میں بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں بھائیوں کی سیاسی، سماجی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر پر بھارت کے غصبانہ قبضہ اور انفرادی حیثیت کو ختم کرنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ریلی میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلمان احمد لون، سی او ایم سی ملک ساجد اور سی ای او ایجوکیشن ملک احمد یار نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ تھے۔سیمینار کے شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور مختلف سکولوں کے طلباء نے تقاریر ملی نغمے پیش کر کے کشمیری بھائیوں سے یکجتی کا اظہار ک
Solidarity Rally and Seminar Held in Mianwali on Kashmir Exploitation Day.
