میانوالی()وزیر اعلیٰ پنجاب مر یم نواز کے ویژن کے مطابق سپیشل ایجو کیشن کے سکولوں میں زیر تعلیم خصوصی بچوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر میانوالی کا دورہ کیا۔انہوں نے خصوصی بچوں کی کلاس رومز اور سکول کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا، تعلیمی سرگرمیوں اور فراہم کر دہ سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سائیکالو جسٹ سیمازاہد اور فوکل پر سن محمد حفیظ خٹک نے ڈپٹی کمشنر کو سپیشل بچوں کی نفسیاتی معاونت اور فراہم کردہ سہولیاسے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے تعلیمی نظام اور صفائی ستھرائی پر اطمینا ن کا اظہار کر تے ہو ئے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دی جا ئے تا کہ یہ بچے اعلیٰ تعلیم یا فتہ ہو کر معاشرے کے مفید شہری بن کر اپنا با عزت روزگا کما سکیں
Visit to Government Special Education Center Mianwali
