DC Asad Abbas Magsi Visits Govt. Girls High School for Hearing-Impaired in Mianwali under CM Maryam Nawaz’s Vision for Quality Special Education

DC Asad Abbas Magsi Visits Govt. Girls High School for Hearing-Impaired in Mianwali under CM Maryam Nawaz’s Vision for Quality Special Education

میانوالی() وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سپشل ایجوکیشن کے اداروں میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول برا ئے متاثرہ سماعت کادورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے کلاس رومز، ووکیشنل اور کمپیوٹرسنٹر کا معائنہ کیا اور خصوصی بچیوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے خصوصی بچیوں کی جا نب سے تیار کر دہ ملبو سات اور مصنوعات کا بھی معائنہ کیا اور خصوصی بچیوں کی فنی صلا حیتوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نیوالی خصوصی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر فوکل پر سن سپیشل ایجو کیشن محمد حفیظ خٹک نے ڈپٹی کمشنر کو سپیشل ایجو کیشن کے اداروں سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر پر نسپل سپیشل ایجو کیشن سکول بوائز ملک مشتاق علوی اور گرلز ذلیخہ غنی بھی موجود تھی۔

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *