میانوالی()ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سایہ حیدر خان، اے ڈی سی جی سلما ن احمد لو ن، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نو ید اقبال، ایکسئن ایریگیشن جنا ح بیراج احمد رفیق، ایکسئن ایریگیشن اسد شفیق کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلا بی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلہ میں کئے جا نیوالے اقدامات اور تحصیل میانوالی اور عیسیٰ خیل کے کچہ کے سیلا ب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122کے فیلڈ سٹاف کو24گھنٹے الرٹ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس کو مکمل طور پر فعال رکھا جا ئے اور تما م ادویات ویکسین اور جا نوروں کیلئے چارہ کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے۔
District Disaster Management Authority Meeting Held Under Chairmanship of DC Asad Abbas Magsi in Mianwali.
