Farewell Address by Former Deputy Commissioner Mianwali, Khalid Javed Goraya, at Canal Rest House”

Farewell Address by Former Deputy Commissioner Mianwali, Khalid Javed Goraya, at Canal Rest House

میانوالی میانوالی کے شہریوں کی والہانہ محبت اور پیار ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گا اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ سابق ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کا اپنے اعزاز میں کینال ریسٹ ھاؤس میں منعقدہ الواداعی تقریب کے موقع پر اظہار خیال۔ خالد جاوید گورائیہ ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج چھوڑ کر میانوالی سے رخصت ہو گئے۔ انھوں نے الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے لوگوں کی جانب سے انھیں جو پیا ر اور محبت ملی ہے وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے اورہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انھوں نے ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر میانوالی کے شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترم مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق انھوں نے میانوالی شہر کی تعمیر و ترقی،خوبصورتی، صحت، تعلیم کے شعبہ اور صفائی ستھرائی کے نظام کے علاؤہ دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی میں بہتری لانے کیلئے پوری محنت اور ایمانداری سے دن رات کام کیا۔انھوں نے اپنے خطاب میں تمام افسران و ملازمین کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے بطور ٹیم ورک ان کے ساتھ کام کیا۔ ظہرانہ کی تقریب میں میانوالی میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی،ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔خالد جاوید گورائیہ کو ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے گئے ان کی ضلع میانوالی کیلئے گرانقدار خدمات پر انہیں خراج زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *