میانوالی جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس کے زیر اہتمام چہلم امام حسین ؓ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ پریس کانفرنس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ مولانا افتخار حسین نقوی نے کی جبکہ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات و واقعات کے تناظر میں ضلع بھر میں بالعموم اور کالاباغ کی طرف بالخصوص مشی واک نہیں ہوگی، تاہم حسب سابق چہلم کے لائسنسی جلوس اور مجالسِ عزاء روایتی طریقے سے منعقدہ کیئے جائیں گے۔علامہ افتخار حسین نقوی نے امن و امان کے قیام کیلئے فتنہ خوارج کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔انھوں نے محرم الحرام کے جلوسوں میں صفائی ستھرائی اور پر امن انعقاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور چہلم کے موقع پر اسی طرز کے انتظامات کی توقع ظاہر کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اپنے خطاب میں سانحہ کالاباغ کے بعد امن و امان کے قیام کیلئے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا افتخار نقوی اور امن کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ ان کی کاؤشوں سے اس علاقہ کا امن سالہاسال تک قائم رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق چہلم کے جلوسوں میں سبیلیں لگائی جائیں گی اور صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے عوام شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے مقامی پولیس کی زیر نگرانی خصوصی سیل کام کررہا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Related Posts
Mianwali: Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya Visits Government Secondary School for Hearing-Impaired Children; Reviews Health Department’s Screening of Special Children
- mianwalisiteoffice
- May 13, 2025
- 0
Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya visited the Government Secondary School for Hearing-Impaired Children. He conducted a detailed inspection of the medical screening camp organized by […]
IG Punjab Dr. Usman Anwar’s Visit to Mianwali
By: mianwalisiteoffice | Last updated: December 14, 2024
By: mianwalisiteoffice | Last updated: December 14, 2024
- mianwalisiteoffice
- December 14, 2024
- 0
IG Punjab Dr. Usman Anwar’s Visit to Mianwali Inspection of Punjab-Khyber Pakhtunkhwa Border Police Stations IG Punjab, Dr. Usman Anwar, visited the Punjab-Khyber Pakhtunkhwa border, […]
3rd Namal Agri Business Forum 2024 – Namal University Mianwali
- mianwalisiteoffice
- December 7, 2024
- 0
3rd Namal Agri Business Forum 2024 – Namal University Mianwali Event Update: The 3rd Namal Agri Business Forum is now scheduled to take place on […]