میانوالی()ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون کی زیر صدارت عیدالاضحی کے موقع پر اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر تمام دوکانوں اور مارکیٹوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے اورسبزی،پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کی ہدایت کی
Review Meeting Held Under ADC General Salman Ahmad Lone to Ensure Sale of Essential Items at Official Rates on Eid-ul-Adha in Mianwali.
