آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے شہید انسپکٹر محمد رمضان سندرانہ کے بیٹے کو شہید میڈل دیا گیا.)
✓انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب نے شہید انسپکٹر محمد رمضان سندرانہ کے بیٹے محمد اویس کو شہید میڈل دیا ۔
✓اس موقع پر ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب نے شہید انسپکٹر محمد رمضان سندرانہ کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔
✓ شہید انسپکٹر محمد رمضان سندرانہ نے 2 جون 2009 کو میانوالی کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ترجمان سرگودھا ریجن پولیس
آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔