وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ میانوالی آج بروز اتوار 11 مئی کو ” یومِ اظہارِ تشکر” کے طور پر بھرپور انداز میں منانے جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں آج شام 7 بجے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے ایک اہم اور تاریخی پریس بریفنگ کو جہاز چوک میانوالی پر بڑی سکرین پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
اظہار تشکر کے سلسلہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہر کیا جائے گا۔ شہریوں کو یومِ اظہار تشکر کی تقریب میں شرکت کی بھر پور دعوت دی جاتی ہے۔