The meeting of the District Development Committee was held in the DC Office Committee Room under the chairmanship of Deputy Commissioner Khalid Javed Goraia.

By: mianwalisiteoffice | Last updated: November 26, 2024

DCO MIANWALI MEETING

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرک ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ضلع کو نسل ملک ساجد اور میو نسپل کمیٹی کمرمشانی، محکمہ بلڈنگز کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تین ترقیاتی سکیموں جن میں کمرمشانی میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ایم سی کمرمشانی کے دفتر کی تعمیر اور سرکٹ ہاؤس کے نظر ثانی شدہ تخمینہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کمرمشانی میں سٹریٹ کی تنصیب اور سرکٹ ہاؤس کی تزین وآرائش کیلئے نظر ثانی شدہ تخمینہ کی منظوری دے دی۔انہوں نے سی او ایم سی کمرمشانی کو ہدایت کی کہ کمرمشا نی میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے تمام ضروری پراسس کو جلد ازجلد مکمل کر کے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے منصوبہ پر کام شروع کیا جائے تاکہ کمرمشانی کی روشنیوں کو بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے افسران کو ہدایت کی زیر تعمیر سرکٹ ہاؤس کے تزین و آرائش کے کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے۔

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *