Independence Day and Battle for Truth: Sports Competitions Continue in Mianwali

Independence Day and Battle for Truth Sports Competitions Continue in Mianwali

میانوالی ()جشنِ آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے میانوالی میں کھیلوں کے مقابلہ جات کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی محکمہ سپورٹس اور ضلع کونسل میانوالی کے زیر اہتمام گذشتہ روز فٹ بال میچ کے حوالے سے تحصیل سپورٹس کمپلیکس میانوالی میں میانوالی فٹبال کلب اور ینگ فائٹر فٹبال کلب میانوالی کے درمیان ایک سنسنی خیز میچ ہوا۔ جس میں میانوالی فٹ بال کلب نے تین صفر سے میچ جیت لیاجبکہ ریلوے گراؤنڈ کندیاں پر پپلاں فٹبال کلب اور کندیاں فٹبال کلب کے درمیان میچ ہوا جو کہ پپلاں فٹ بال کلب نے پلینٹی ککس پر میچ جیت لیا۔ پائی خیل پارک گراؤنڈ پر فرینڈز کلب موسی خیل اور الحبیب فٹبال کلب موسی خیل کے درمیان میچ ہوا جو کہ فرینڈز فٹ بال کلب نے پلینٹی کیکس پر میچ جیت لیا۔ اسی طرح آج بھی فٹبال کے دو میچز کھیلے جائیں گے ایک میچ قیصر فٹ بال کلب اور ماسٹر فٹبال کلب کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ میانوالی فٹبال کلب اور شہباز فٹ بال کلب کے درمیان ہو گا۔ مزید یہ کہ آج سے والی بال کی مقابلے بھی شروع ہو رہے ہیں جس میں ضلع بھر کی بہترین اور اچھی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میچز کو دیکھنے کے لیے علاقے کی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی سپورٹس پروگرام کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *