Punjab Food Authority Launches Milk Checking Campaign on Instructions of Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya.

Punjab Food Authority Launches Milk Checking Campaign on Instructions of Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya.

میانوالی()ڈپٹی کمشنرخالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی دودھ چیکنگ مہم – 24,000 لیٹر سے زائد دودھ چیک، 1,400 لیٹر ناقص دودھ تلف، 1 لاکھ 3 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی رضا الرحمن کی سربراہی میں میانوالی میں دودھ چیکنگ مہم کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ دودھ کی دکانوں، ناکہ جات اور مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 123 دودھ یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔دودھ کی دکانوں پر چیکنگ کے دوران 36 مقامات پر کارروائی کی گئی، جہاں 6,240 لیٹر دودھ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر ہی ملک ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے چیک کیا گیا۔ غیر معیاری، مضرِ صحت یا پانی ملا دودھ کے سیمپل موقع پر فیل ہونے پر 30,000 روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ملک ریڈز کے دوران 87 مقامات پر دودھ فروشوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 84 کو پاس اور 3 کو فیل قرار دیا گیا۔ ریڈز کے دوران 18,600 لیٹر دودھ چیک کیا گیا، جبکہ 3 خلاف ورزیوں پر 73,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور مجموعی طور پر 1,400 لیٹر ناقص و مضر صحت دودھ موقع پر ہی تلف کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا کہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رکھے گی

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *